وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت میں استحکام پاکستان ریلی منعقد
سماہنی(نمائندہ خصوصی )آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت میں سماہنی کے علاقے پیر گلی سے جھنڈی چونترہ تک استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کی صورت میں ریلی کے شرکاء نے جنڈی چونترہ پہنچایا ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت میں استحکام پاکستان ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بڑی تعداد استحکام پاکستان ریلی میں شامل ہوئی۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت میں ریلی کے شرکاء نے جیوے جیوے پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے ، ریلی کے شرکاء وقفے وقفے سے” پاکستان زندہ باد "کے نعرے لگاتے رہے ،استحکام پاکستان کے شرکاء نے "کشمیر اور پاکستان کا تعلق کیا لا الہ الا اللہ” کے نعرے بھی لگائے ،استحکام پاکستان ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور آزادکشمیر کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے ،استحکام پاکستان ریلی میں شامل نوجوانوں نے پاکستان کے جھنڈے کے ربن بازؤوں پر باندھ رکھے تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کو دیکھ کر نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد ،انوارالحق زندہ باد کے نعرے لگائے۔
وزیراعظم کا جگہ جگہ پر والہانہ استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جڑی کس کے مقام پر عوام علاقہ نے ڈھول کی تھاپ پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا والہانہ استقبال کیا۔اسلام گڑھ کے مقام پر بھی عوام کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پروزیراعظم کا والہانہ استقبال کیا۔استحکام پاکستان ریلی کے راستے میں جگہ جگہ خیرمقدمی بینرز لگائے گئے تھے ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت میں استحکام پاکستان ریلی پونا ،برجاہ ،جنڈالہ ،چدھ ،رون اور بندی سے گزری ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت میں استحکام پاکستان ریلی کے شرکاء ڈراؤنی ،چوکی ،بڑوھ کراس ،منانہ سرسالہ ،چونگی پنڈ جٹاں سے گزرے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت میں استحکام پاکستان ریلی کے شرکاء چٹی مٹی ،بنڈالہ ،سندوعہ کراس سے ہوتے ہوئے جنڈی چونترہ پہنچے۔
چیئرمین ضلع کونسلز ،چئیرمین یونین کونسلز سمیت ارکان ضلع کونسل و یونین کونسلز نے وزیراعظم آزادکشمیر کا استقبال کیا ۔استحکام پاکستان ریلی میں موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار نور ،وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ ،وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق ،چوہدری یاسر سلطان ،چوہدری اکبر ابراہیم،چوہدری ارشد,چوہدری قاسم مجید سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا استقبال کرنے والوں میں جام اظہر ایوب ، چوہدری عبدالرزاق،چوہدری اصغر ،چوہدری رمضان ،راجہ اظہر ،ممبر نصر ،چوہدری رئیس ،چوہدری اظہر ، چوہدری طاہر ،چوہدری سبیر ،چوہدری وسیم ،راجہ عابد اسلم ،چوہدری عبدالقیوم ،چوہدری فریاد ،راجہ خالد ،چوہدری صابر ،چوہدری امین ،راجہ ذوالقرنین ،چوہدری نسیم چوہدری صدیق ،منیر اللہ ایڈوکیٹ طاہر اقبال ،راجہ شاہد رضا ،چوہدری نواز ،چوہدری ذولفقار ،ٹھیکیدار چوہدری محمد شبیر شامل تھے۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت میں استحکام پاکستان ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے ،استحکام پاکستان ریلی کے شرکاء کا مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھی بھرپور اظہار یک جہتی کیا ۔
وزیراعظم نے جگہ جگہ پر استقبالیہ کیمپس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ہمارا رشتہ جسم و جان کا رشتہ ہے” ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے” شہید علی گیلانی کا نعرہ ہے اور تکمیل پاکستان کیلیے کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی محبت میں لاکھوں کشمیریوں نے جان و مال کی قربانیاں دی ہیں اور اب بھی مسلسل دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج آپ نے شاندار استحکام پاکستان ریلی نکال کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کے اٹوٹ تعلق کو کوئی سازش ختم نہیں کر سکتی ۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی حکومت آپ کی خدمت کیلیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں انشاءاللہ خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ 10 ارب کی لاگت سے سوشل پروٹیکشن فنڈ قائم کر دیا انشاءاللہ 5 ارب کی لاگت سے بیروزگاری ختم کرنے کیلیے بھی فنڈ قائم کرنے جا رہے ہیں انشاءاللہ عوام کی خدمت دل وجان سے کریں گے اور خدمت کا یہ سفر جاری وساری رہے گا-