آزاد کشمیر

وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر امجد چوہدری کی قیادت میں ضابطہ اخلاق کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی ۔وفد میں جنرل سیکرٹری اے کے این ایس ظہیر جگوال ،سابق صدر سنٹرل پریس کلب سید افاق شاہ اور سینئر صحافی سردار ذولفقار شامل تھے ۔

اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان بھی موجود تھے ۔وفد نے وزیراعظم کو اخباری صنعت کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے اخباری صنعت زبوں حالی کا شکار ہے ۔وفد نے وزیراعظم کو اشتہارات کی مد میں اخبارات کے بقایا جات 30 جون سے قبل ادا کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ ڈویلپمنٹ کی مد میں اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی کے احکامات صادر فرمائے جائیں ۔وزیراعظم نے وفد کو جملہ مسائل حل کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ وزیر اطلاعات کے ساتھ ملکر ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اخبارات کے بقایاجات جلد از جلد ادا کئے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ کہ ریاستی اخبارات کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے. وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی اشتہارات کے بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے وفد کو اخباری صنعت میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ اخبارات سرکاری اشتہارات کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ شعبوں پر بھی فوکس کریں تاکہ صنعت کا پہیہ چلتا رہے ۔وفد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button