” جموں وکشمیر مونومنٹ” مظفرآباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
مظفرآباد(راجہ شعیب محمود)یوم تکبیر کے موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے اشتراک سے ” جموں وکشمیر مونومنٹ” مظفرآباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں بریگیڈیئر محمد وقار نجیب اور حکومت آزادکشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عاطف رحمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے یادگار شہداء پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تقریب میں یوم تکبیر کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی گئی۔
تقریب میں طلبہ نے ملی نغمے بھی پیش کیے اور جامعہ کشمیر کے طلبہ کے درمیان پینٹنگ کا بھی مقابلہ ہوا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عاطف رحمان، بریگیڈیئر وقار نجیب، سیکرٹری کالجز چوہدری طیب، چیئرمین شعبہ فائن آرٹس ڈاکٹر رخسانہ خان ودیگر نے جامعہ کشمیر کے سٹوڈنٹس کی پینٹنگ کا معائنہ کیا اور انہیں داد دی۔