sui northern 1

چیئرمین یونین کونسل چھتر دومیل سید شجاعت علی نقوی کی زیر صدارت یوسی ممبران کا اجلاس منعقد

0
Social Wallet protection 2

مظفرآباد(نیوزڈیسک)چیئرمین یونین کونسل چھتر دومیل سید شجاعت علی نقوی کی زیر صدارت یوسی ممبران کا اجلاس منعقد ہوا ۔

sui northern 2

جس میں ممبر ضلع کونسل راجہ اعظم خان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں وائس چیئرمین یو سی چھتر دومیل سید محسن نقوی، ممبران یو سی سید زین الحسن گیلانی ایڈووکیٹ، ذیشان عباسی، سید آزاد شاہ،محمدظفر شیخ ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں نے حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو فنڈز کی فراہمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں کو فنڈز دینے کے اعلان پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین یونین کونسل سید شجاعت علی نقوی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فنڈز کی فراہمی سے آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی ہو گی اور بالخصوص دیہی علاقوں سے پسماندگی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضلع کونسل اور کارپوریشنز کے بعد یونین کونسلز کے نمائندوں کو بھی براہ راست فنڈز کی فراہمی یقینی بنائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.