راولاکوٹ میں مہنگائی سے پریشان عوام نے بجلی کے بل جلا دئیے
راولاکوٹ (حارث شعیب سے) عوامی حقوق تحریک کے زیر اہتمام راولاکوٹ ہائی کورٹ گیٹ دھرنے میں سینکڑوں کی تعداد میں بجلی بلات نذرآتش کر دیئے گے۔
راولاکوٹ ہائی کورٹ گیٹ دھرنے میں چیرمین ڈسیپلین کمیٹی دھرناراشد حنیف ،سردار قدیر خان دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران طبقہ اپنے فائدے کیلیے قانون سازی ضرور کرے گا لیکن جہاں عوام کا مفاد ہو انکی آنکھیں بدل جاتی ہیں جس عوام کے ووٹ سے یہ برسراقتدار آتے ہیں اسمبلی میں جاکر وہی عوام ان کیلیے کوئی اور مخلوق بن جاتی ہے جن کو بنیادی ضروریات ہیں ہی نہیں اگر ضروریات ہیں تو بس حکمران طبقے کی ہیں انکو مفت بجلی مل جاتی ہے لیکن عوام کو بجلی آٹے کی ضرورت نہیں ہے ۔
ہم عوامی حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں جس میں عوام کو ضرورت زندگی کی اشیاء سستے داموں مہیا ہوں آٹا گلگت بلتستان کے ریٹ پر اور بجلی پیداواری لاگت پر سروس چارجز کیساتھ عوام کو مہیا کی جائے ہماری جدوجہد ان مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔ ہماری عوامی حقوق کی یہ تحریک دنیا کی سب سے زیادہ عرصے تک قائم رہنے والی تحریک بن چکی ہے ۔
عوام الناس نے بجلی بلات کا بائکاٹ اور بار بار عام ہڑتالیں اور مظاہرے کر کے ثابت کر دیا ہے کہ عوام حکومت کے کسی پروپگنڈے میں نہیں آنے والے حکومت عوام کا خیال کریں اور چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے مطابق مطالبات تسلیم کریں عوام الناس بجلی بلات کا بائکاٹ جاری رکھیں