پاکستان کرکٹ بورڈ میں تقرروتبادلوں کا امکان

0

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کئی شعبوں کو ازسرنو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پی سی بی کے شعبوں کو ازسرنو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے اور شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا۔

 ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائڑد ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہو گی۔

  چیئرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرنس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.