PM Apna Ghar Program

اینٹی کرپشن گلگت بلتستان کا اہم اجلاس، حساس ترقیاتی منصوبوں کی شکایات پر فوری انکوائری کے احکامات جاری

0

اینٹی کرپشن گلگت بلتستان کا اہم اجلاس، حساس ترقیاتی منصوبوں کی شکایات پر فوری انکوائری کے احکامات جاری

Gas Leakage Web ad 2

گلگت: ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان احسان علی کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حالیہ دنوں کے دوران موصول ہونے والی نئی شکایات اور ان کے ساتھ منسلک دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران موصولہ درخواستوں کے مندرجات، ان کے ساتھ فراہم کردہ شواہد اور متعلقہ دستاویزات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد بعض شکایات کو مطلوبہ دستاویزی ثبوت اور ضروری معلومات کی عدم دستیابی کے باعث مزید کارروائی کے لیے ناکافی قرار دیا گیا، جبکہ عوامی مفاد سے متعلق اہم شکایات پر فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
وزیرِ اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات سید جلال علی شاہ کا پاکستان کے پہلے خلاباز محمد ذیشان علی اور شین ژو 24 مشن کے لیے تہنیتی پیغام
ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ موصول ہونے والی شکایات کے حقائق اور اصل صورتحال کی تصدیق کے لیے متعلقہ محکموں سے باضابطہ طور پر ریکارڈ اور تفصیلی رپورٹس طلب کی جائیں، تاکہ دستیاب معلومات اور شواہد کی روشنی میں فیصلہ کیا جاسکے کہ متعلقہ شکایت کو باقاعدہ انکوائری کے لیے منظور کیا جائے یا مزید کارروائی کے بغیر نمٹا دیا جائے۔

اس موقع پر تمام انکوائری افسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہر موصولہ شکایت کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اس کا جائزہ صرف درخواست کی بنیاد پر نہیں بلکہ متعلقہ محکمے سے حاصل کردہ رپورٹ، دستیاب ریکارڈ اور شواہد کی روشنی میں لیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر شکایت پر میرٹ کے مطابق فیصلہ کیا جائے تاکہ غیر ضروری کارروائی سے گریز کرتے ہوئے حقیقی اور مستند شکایات پر مؤثر قانونی کارروائی یقینی بنائی جاسکے۔

اجلاس میں بعض حساس نوعیت کے اہم ترقیاتی منصوبوں سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر بھی غور کیا گیا۔ ان منصوبوں کی اہمیت اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل احسان علی نے فوری طور پر باقاعدہ انکوائری شروع کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈائریکٹر جنرل احسان علی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں شکایات جمع کرواتے وقت درخواست کے ساتھ متعلقہ دستاویزات، ریکارڈ اور دستیاب شواہد لازمی منسلک کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مستند معلومات اور دستاویزی ثبوت فراہم کرنے سے شکایات کی ابتدائی جانچ پڑتال اور ان پر بروقت اور مؤثر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے شفافیت، غیر جانب داری اور میرٹ کے اصولوں کے تحت ان کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ عوامی مفاد سے متعلق معاملات میں قانون کے مطابق فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.