PM Apna Ghar Program

چھینک روکتے ہیں تو خبردار ہوجائیں!

0

اگر آپ بھی کسی وجہ سے چھینک روکتے ہیں تو خبردار ہوجائیں۔

Gas Leakage Web ad 2

چھینک کا آنا فطری عمل ہے لیکن کبھی کبھار کسی ایسی جگہ جیسے آفس، مہمانوں کے سامنے یا پھر کسی دوسری جگہ لوگ چھینک لینے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں اور اسے روک لیتے ہیں لیکن ایسا کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر چھینک آئے اور ناک منہ دبا کر اسے روک لیا جائے تو آپ کے گلے میں سوراخ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا ہی کچھ ایک شخص کے ساتھ ہوچکا ہے جو آفس کی میٹنگ میں موجود تھا اور اسے زور دار چھینک آنے لگی لیکن اس نے اسے روک لیا پھر اسے گلے کے اندر کچھ محسوس ہوا اور تھوڑی ہی دیر میں اس کی گردن سوجھ گئی، آواز بھی بیٹھ گئی وہ اسپتال گیا جہاں ڈاکٹر نے ایکسرے کیا تو اس کے گلے میں سوراخ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

صرف ایک چھینک روکنے سے اتنا بڑا نقصان ہوا، یہ غلطی ہم میں سے اکثر لوگ کرتے ہیں۔

*چھینک آتی کیوں ہے؟*
جب ناک میں دھول جاتی ہے تو باڈی لنگز میں ہوا بھرتی ہے اور ایک جھٹکے میں فل فورس سے باہر پھینکتی ہے لیکن اس نے ہوا کے دونوں راستے ناک اور منہ بند کردیے تھے جیسے ہی پھولے ہوئے غبارے کا منہ زور سے دباؤ تو ہوا نکلنے کے لیے کمزور جگہ سے وہ پھٹ جاتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چھینک روکنے سے گلے کا پریشر 20 گنا تک بڑھ سکتا ہے اور بعض اوقات یہ دباؤ کان کا پردہ اور دماغ کی کوئی کمزور نس بھی پھاڑ سکتا ہے۔

انگلینڈ میں 34 سالہ شخص کے ساتھ ایسا ہوچکا ہے، اُسے سات دن تک ٹیوب سے کھانا کھلایا گیا تھا، اسکاٹ لینڈ میں ایک نوجوان نے کار چلاتے ہوئے چھینک روکی تو اُس کی سانس کی نلی میں سوراخ ہوگیا۔

*نوٹ:* ایسے واقعات نایاب ہیں لیکن رسک کیوں لیں؟ چھینک روکیں نہیں ٹشو یا کہنی میں چھینک دیں، چھینک روکنے کے بعد گردن سوجے، آواز بدلے یا کچھ کھانے میں درد ہو تو فوری ڈاکٹرز سے رجوع کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.