اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیصل آباد میں گلے پر ڈور پھرنے کی وجہ سے شہری کی ہلاکت کے بعد ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد میں پتنگ بازی کے خلاف سخت کریک ڈائون کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گلے پر ڈور پھرنے کی وجہ سے شہری کی ہلاکت کے بعد ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد میں پتنگ بازی کے خلاف سخت کریک ڈان کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد نے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہاکہ ٹیمیں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کریں گی جس ایریا میں پتنگ بازی ہوتی دیکھی گئی وہاں کے اے سی سے جواب طلبی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس فیلڈ میں جاکر کاروائیاں یقینی بنائیں،پتنگ فروشوں کی دکانیں سیل کرکے مقدمات کا اندراج کیا جائے۔
عرفان نواز میمن نے کہاکہ شہریوں سے التماس ہے کہ پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل سے اجتناب کریں۔
