اقتدارملا تو ایک پارٹی اور اس کا چیئرمین آسمان سے باتیں کررہے تھے،فیصل واؤڈا

0

کراچی(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہاہے کہ ابھی تو آزاد کا سیزن چل رہا ہے، میں ابھی تک آزاد حیثیت سے ہوں۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کا کہناتھا کہ میں 14 سال تک ایک پارٹی کا حصہ رہا ہوں۔

ان کا کہناتھا کہ اُس وقت پارٹی اور پارٹی کا چیئرمین دونوں آسمان سے باتیں کر رہے تھے۔

فیصل واؤڈا نے مزید  کہا ہے کہ ابھی تو آزاد کا سیزن چل رہا ہے، جب پارٹی کا سیزن چلے گا تو پارٹی دیکھ لیں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہناتھا کہ آزاد حیثیت سے سینیٹ کا الیکشن لڑ رہا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.