امریکہ کی ایک بار پھر عمران خان کے الزامات کی تردید

0

واشنگٹن(نیوزڈیسک)پاکستان میں عام انتخابات کے بعد کی صورتحال سے متعلق 20 مارچ کو امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ اُمور میں محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو کی بطو گواہ طلبی پر ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میتھیو ملز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ لو کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں، محکمے کے افسران کانگریس کے سامنے گواہی دیتے رہتے ہیں۔

ڈونلڈ لو کے بطور واحد گواہ کانگریس کے سامنے پیشی کے معاملے پرمیتھیوملرنے کہا کہ امریکی محکمۂ خارجہ کے عہدیدار کانگریس کے سامنے گواہی کے لیے پیش ہوتے رہتے ہیں۔ ہم اس بات کواپنی ذمہ داریوں کا اہم حصہ سمجھتے ہیں جس میں کانگریس کو پالیسی سازی اور نگرانی کے عمل میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔

میتھیو ملر کے مطابق ڈونلڈ لو سے متعلق جو بھی الزامات (عمران خان کی جانب سے عائد کیے گئے ) بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک نہیں، دو بارنہیں، دس بار کہا ہے کہ اگر امریکی عہدیداروں کو کوئی خطرہ ہو تو ہم اسے بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ اور اپنے سفارتکاروں کی سیکیورٹی خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.