اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پائیدار ملکی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بحرانوں کے باعث ترقیاتی منصوبے متاثر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں قرضوں کی ادائیگی کے لیے 7500 ارب روپے درکار ہیں، ہم مزید قرضے لے کر اخراجات پورے کررہے ہیں تاہم قرضوں کےساتھ کوئی معیشت پائیدار نہیں ہوسکتی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ چین نے پاکستان کو سی پیک کے 5 نئے کوریڈورز بنانے کی پیشکش کی ہے۔
یاد رہے کہ کل ہی پاکستان کی 19 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا ہے، خواجہ آصف کو وزارت دفاع، عبدالعلیم خان کو نجکاری، اسحٰق ڈار کو خارجہ امور، احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی، رانا تنویر کوصنعت و پیداوار، چوہدری سالک کو سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت سونپی گئی ہے۔