کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ماہانہ ویلتھ لمیٹڈ (ایم ڈبلیو ایل) کے زیر انتظام ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ایم آئی آئی ای ٹی ایف) کی لسٹنگ کر دی ہے۔ ایم آئی آئی ای ٹی ایف کے یونٹس کی ٹریڈنگ کا آغاز 11 مارچ 2024 سے ہوا ہے۔

ای ٹی ایف کا مقصد ماہانہ اسلامک انڈیکس (ایم آئی آئی 30) کی کارکردگی کو ٹریک کرنا ہے جس کے تحت انڈیکس کو وقتاً فوقتاً ترتیب نو اور تشکیل نو کی جائے گی تاکہ سرمایہ کاروں کو طویل مدت میں اس میں اضافہ اور منافع مل سکے۔ انڈیکس کو کے ایم آئی سے منتخب کردہ 30 شریعہ عمل درآمد کمپنیوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی بنیاد فری فلوٹ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہے جن کی گزشتہ 12 مہینوں میں کم از کم اوسط یومیہ تجارتی قیمت ایک کروڑ روپے رہی ہو
یہ دوسرا اسلامی ایکویٹی ای ٹی ایف ہے جو شرعی اصولوں کے مطابق کام کرنے والے سرمایہ کاروں کو اس ای ٹی ایف کے ذریعے سرمائے کی حامل تیس بڑی شریعہ عملد رآمد کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ جے ایس گلوبل کیپٹل کو ای ٹی ایف ا مجاز شراکت دار اور مارکیٹ میکر مقرر کیا گیا ہے۔
ای ٹی ایف کی لسٹنگ کے موقع پر بات کرتے ہوئے، پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او محترم فرخ ایچ خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ماہانہ اسلامک انڈیکس ای ٹی ایف کی لسٹنگ پر مسرت کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ ایکسچینج پر یہ دوسرا شرعی اصولوں کے مطابق اور نواں ای ٹی ایف ہیجو مارکیٹ میں دستیاب ڈیویڈنڈ اور طویل مدتی تعریفی فوکسڈ آپشنز میں ایک قیمتی اضافہ ہوگا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دستیاب ا ی ٹی ایف کی وسیع رینج سرمایہ کاروں کو ا ن میں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایس ای سی پی کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا ماہانہ ا ویلتھ لمیٹڈ، جے ایس گلوبل کیپٹل کے ساتھ ساتھ پی ایس ایکس کی ٹیموں کو سرمایہ کاروں کے لیے ایک اور مفید سرمایہ کاری کے ذریعے کی فراہمی پر مبارکباد دی۔
شریک بانی اور سی ای او ماہانہ ویلتھ لمیٹڈ محمد شمعون طارق سی ایف اے اس موقع پر تیس اسٹاکس پر مشتمل پہلا وسیع انڈیکس اسلامک ای ٹی ایف متعارف کرانے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا صرف ڈیجیٹل اے ایم سی کے طور پر ماہانہ ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کی م پراڈکٹس متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ ای ٹی ایف پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کا متنوع ایکسپوزر پیش کرتا ہے جو ریٹیل سرمایہ کاروں کو ان کے بروکریج اکاؤنٹس کے ذریعے مارکیٹ میں موجود آپشنز کے مقابلے میں بہت کم قیمت پر رسائی دیتا ہے
