Gas Leakage Web ad 1

کیریبین پریمیئر لیگ: قومی کرکٹرز کو این او سی 19 اگست کو جاری کیے جائیں گے

0

لاہور: قومی کرکٹرز کو کیریبین پریمیئر لیگ کے لیے این او سی 19 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جبکہ ایونٹ کا فائنل 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
بینک صارفین کا خفیہ ڈیٹا بھی جائیداد قرار، ناجائز استعمال پر فوجداری کارروائی ممکن
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل چیمپئنز کپ میں شرکت کے باعث قومی کرکٹرز کو این او سی 19 اگست سے جاری کیے جائیں گے۔ نیشنل چیمپئنز کپ 11 سے 18 اگست تک ملتان میں کھیلا جا رہا ہے۔

صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان، معاذ صداقت، نسیم شاہ اور سفیان مقیم کے کیریبین پریمیئر لیگ میں معاہدے ہیں، جبکہ یہ کرکٹرز چیمپئنز کپ کے لیے مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں۔

عثمان طارق اور حنین شاہ بھی کیریبین پریمیئر لیگ میں شامل ہیں، تاہم وہ نیشنل چیمپئنز کپ کا حصہ نہیں ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.