Gas Leakage Web ad 1

کرپشن کے الزامات ثابت، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سینئر سول جج ایاز علی کو جبری ریٹائر کر دیا

0

سندھ ہائیکورٹ نے عدلیہ میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ممبر انسپیکشن ٹیم کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ظفر راجپوت نے انکوائری رپورٹ، حتمی سماعت اور تمام حقائق کا جائزہ لینے کے بعد سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا سنائی۔
عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات
ممبر انسپیکشن ٹیم کے مطابق سینئر سول جج کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات انکوائری کے دوران ثابت ہوئے، جبکہ کیس کی تفصیلی تحقیقات انکوائری افسر جسٹس شمس الدین عباسی نے کیں۔

مجاز اتھارٹی نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد جج کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی، جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے اور فریقین کا مؤقف سننے کے بعد جبری ریٹائرمنٹ کی سزا مقرر کی۔

سندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.