کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے واضح کیا ہے کہ سندھ کے عوام نیا صوبہ بالکل نہیں چاہتے جبکہ نئے صوبوں کا قیام خود پنجاب کے عوام کا مطالبہ ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ آئین کی رو سے نیا صوبہ صرف متعلقہ صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت کی منظوری سے ہی بن سکتا ہے۔ سعید غنی نے پنجاب کے وزرا کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ الیکشن ہار چکی تھی اور دھاندلی کے ذریعے جیتی سیٹوں پر بیٹھے لوگ سندھ حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔
پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا بڑا کریک ڈاؤن، گلگت میں غیر قانونی سگریٹ فیکٹری سیل
انہوں نے پنجاب کے وزرا کو سندھ کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ وہ یہاں کے ترقیاتی کام، خاص طور پر این آئی سی وی ڈی (NICVD)، ایس آئی یو ٹی (SIUT) اور گمبٹ جیسے اداروں کی مفت طبی سہولیات دیکھ سکیں جن سے پنجاب سمیت ملک بھر کے مریض فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پورٹ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کا جواب ن لیگ کو اپنی ہی وفاقی حکومت سے مانگنا چاہیے، کیونکہ تنقید کرنے والے دراصل اپنی ہی حکومت پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔