ملک کے حالات دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے بات کی،بلال کیانی

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عارف علوی نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عارف علوی ایک جماعت اور ایک گروہ کے آلہ کار کا کردار ادا کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضح مینڈیٹ نہ لے سکی، ہم نے ہر جماعت کے مینڈیٹ کا احترام کیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایک گروہ نے کسی سے بھی بات کرنے سے انکار کیا، ہم نے ملک کے حالات دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے بات کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.