Gas Leakage Web ad 1

صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ

0

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ایران کو انتباہ، ہر گزرتی رات کے ساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی

Gas Leakage Web ad 2

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی "آنکھ کے بدلے سر” کی ہے اور ایران کو ہر گزرتی رات کے ساتھ بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

منیلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ ہونے والی ڈیل کی مکمل پاسداری کی، تاہم ایران اس وقت امریکا کے ساتھ کسی نئے معاہدے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ چند روز میں ایران اپنا مؤقف تبدیل کر لے، لیکن اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب بھی ایران اور امریکا کے درمیان کوئی معاہدہ طے پاتا ہے تو ایران کو چلانے والے عناصر ہی اسے سبوتاژ کر دیتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اب بھی براہِ راست اور بالواسطہ طور پر معاہدے کے لیے رابطے کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدےکو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا

مارکو روبیو نے کہا کہ ایران چاہے تو مشرق وسطیٰ کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے، لیکن اسے چلانے والے انتہا پسند مذہبی رہنماؤں کو معاشی معاملات کی سمجھ نہیں۔ ان کی دلچسپی حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ملیشیاؤں کو مالی معاونت فراہم کرنے میں ہے، جن کی سرپرستی میں دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے۔

حوثیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے حوثیوں کو اس تنازع میں شامل کیا ہے، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، امید ہے کہ حوثی حملے بند کر دیں گے۔

مارکو روبیو نے سعودی عرب کو امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایک پرامن سول جوہری پروگرام چاہتا ہے اور سعودی عرب یا کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ ہونے والے ایسے تمام معاہدوں میں ضروری حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام سول جوہری معاہدے امریکی کانگریس کی منظوری سے ہی نافذ ہوں گے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت میں "پاگل اور جنونی لوگ” موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس عدالت کا حصہ نہیں بنے گا، اگر دیگر ممالک اس تنظیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو یہ ان کا فیصلہ ہے، تاہم امریکا نہ اس کا رکن بنے گا اور نہ ہی اسے امریکی شہریوں پر اپنے دائرہ اختیار کا اطلاق کرنے کی اجازت دے گا۔

روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس جنگ میں بہت زیادہ خونریزی ہوئی ہے اور یوکرین نے اس کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

چین کے ساتھ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.