Gas Leakage Web ad 1

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا

0

لاہور: دریائے چناب کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب، سیالکوٹ میں 5 افراد ریسکیو

Gas Leakage Web ad 2

لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادرآباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان

دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر بھی نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔

بلوچستان کے سبی ڈویژن میں دریائے لہڑی کے ہیڈ گوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام پانچ افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افراد کام کے سلسلے میں گئے تھے، تاہم واپسی پر ان کی کشتی خراب ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ سیالکوٹ اور وزیرآباد سمیت ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.