Gas Leakage Web ad 1

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اے آئی اسمارٹ فون تیار کر رہی ہے، رپورٹ

0

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس مبینہ طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نئی اسمارٹ ڈیوائس تیار کر رہی ہے، جسے مستقبل کے اے آئی اسمارٹ فون کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس کی جانب سے تیار کی جانے والی اس ڈیوائس کا ابتدائی پروٹوٹائپ سرمایہ کاروں اور شیئر ہولڈرز کو بھی دکھایا جا چکا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈیوائس کافی پتلی ہے اور اس کا ڈیزائن روایتی اسمارٹ فون سے مشابہت رکھتا ہے۔

آزادکشمیر کی صورتحال سے متعلق فضل الرحمان کوئی لائحہ عمل نکالتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی: خواجہ آصف

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈیوائس میں عام اسمارٹ فونز کے روایتی فیچرز کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے متعلق ٹولز کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔ کمپنی کا مقصد اے آئی ہارڈ ویئر کو عام صارفین تک پہنچانا ہے تاکہ مستقبل میں ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں، خصوصاً ایپل، سے مسابقت کی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ڈیوائس ابھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے روایتی اینڈرائیڈ یا آئی او ایس آپریٹنگ سسٹمز کے بجائے ایک خصوصی اور کسٹم آپریٹنگ سسٹم پر چلایا جائے گا۔ اس میں کوالکوم کا پراسیسر استعمال کیا جائے گا اور اسے ایکس اے آئی کے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز سے لیس کیا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس پروٹوٹائپ میں ایلون مسک کے "ایوری تھنگ ایپ” یا "سپر ایپ” کے تصور کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت متعدد ڈیجیٹل خدمات ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔

اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو یہ ڈیوائس میسجنگ، ڈیجیٹل ادائیگیوں، آن لائن خریداری، رائیڈ شیئرنگ، سوشل نیٹ ورکنگ اور روزمرہ کے دیگر ڈیجیٹل کاموں کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم بن سکتی ہے۔

تاہم، اس وقت یہ واضح نہیں کہ رپورٹ میں کیے گئے دعوے مکمل طور پر درست ہیں یا نہیں، کیونکہ ایلون مسک نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے۔

اس کے باوجود اگر یہ منصوبہ حقیقت بن جاتا ہے تو اسپیس ایکس بھی ان کمپنیوں کی صف میں شامل ہو جائے گی جو مصنوعی ذہانت پر مبنی نئی نسل کی ڈیوائسز کی تیاری پر کام کر رہی ہیں۔ اس شعبے میں اوپن اے آئی اور ایپل سمیت کئی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں پہلے ہی سرگرم ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.