Gas Leakage Web ad 1

برطانیہ میں شدید گرمی سے عوام بے حال، جون کا مہینہ 142 سالہ تاریخ کا دوسرا گرم ترین مہینہ رہا

0

برطانیہ میں جون 2026 گزشتہ 142 برس کا دوسرا گرم ترین جون قرار

Gas Leakage Web ad 2

یورپ کے مختلف ممالک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور برطانیہ بھی غیر معمولی موسمی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔ برطانیہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق جون 2026 ملک کی تاریخ کے گرم ترین مہینوں میں شامل رہا اور 1884 سے شروع ہونے والے موسمی ریکارڈ کے مطابق یہ اب تک کا دوسرا گرم ترین جون ثابت ہوا ہے۔

امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانہ تعمیر کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیے

اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ اور ویلز میں گزشتہ ماہ اوسط درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جو ملک میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جون کے مہینے میں برطانیہ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں رات کے وقت بھی درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گرمی کی شدت صرف دن کے اوقات تک محدود نہیں رہی بلکہ راتیں بھی غیر معمولی طور پر گرم رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ کے علاقے سرے چارلووڈ میں درجہ حرارت 35.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو جون کے مہینے میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل جون 1976 میں 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ یورپ میں بڑھتی ہوئی گرمی کی لہریں موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کی عکاسی کرتی ہیں اور آنے والے برسوں میں ایسے شدید موسمی واقعات میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.