Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان

0

وزیراعظم شہبازشریف نے عید کے تیسرے دن عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی خوشخبری سنا دی۔

Gas Leakage Web ad 2

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا.

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے, قوم سے وعدہ کیا تھا جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی ریلیف دیا جائے گا.

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کیلئے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا ہے، حکومت نے پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنیوالوں کو فیول پر سبسڈی دی ہے حکومتی ریلیف اس وقت دیا گیا جب دیگر ممالک میں پیٹرول کیلئے قطاریں لگی تھیں۔

قیمتوں میں کمی کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت 22 روپے کم ہو کر 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 22 روپے سستا ہو کر 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔

عالمی منڈی

امریکا اور ایران میں جنگ بندی میں توسیع کی اطلاعات پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں مزید 60 دن کی توسیع کی اطلاعات کا مثبت اثر خام تیل کی قیمتوں پر پڑا ہے اور بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اور نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ 10 فیصد سے زائد کی کمی کے بعد گزشتہ دو ماہ کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر بڑی گراوٹ آئی ہے۔

لندن برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد کمی کے ساتھ فی بیرل 91.77 ڈالر ہو گئی ہے جب کہ ویسٹ ٹیکساس میں خام تیل 1.29 فیصد سستا ہوا، جس سے اس کی قیمت فی بیرل 87.78 ڈالر ہو گئی ہے۔ برینٹ کروڈ آئل فیوچرز 92.69 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

گزشتہ تین دنوں میں لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں 8.33 ڈالر جبکہ ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت میں 6.63 ڈالر تک کمی ہو چکی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.