پاکستان

وزیراعظم کا انتخاب، پارلیمنٹ میں ارکان کی آمد جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں ارکان کی آمد جاری ہے۔

وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کی جانب سے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

خورشید شاہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، امیر مقام اور عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے شہباز شریف اور عمر ایوب مدمقابل ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو اپنی پارٹی کے ساتھ پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی ووٹ دینے کی ہامی بھری ہے۔

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب بھی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

وزارتِ عظمیٰ کےلیے ن لیگ اور اتحادیوں کے نمبر 200 ہیں، 326 کے ایوان میں سادہ اکثریت کےلیے 169 ووٹ ضروری ہیں۔

تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے پاس 92 ممکنہ ووٹ ہیں، دوسری طرف جے یو آئی ف نے اب تک وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب میں لاتعلق رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button