گلگت (مصعب خالق) سےاسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت نثار احمد نےضلع گلگت کے تمام فیلڈ اور مانیٹرنگ سٹاف سے میٹینگ کی ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے تمام مانیٹرنگ سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیلرو کے اوپر سختی سے مانیٹرنگ کیا جائے تمام ڈیلرو کا سٹاک رجسٹرڈ مینٹین لازمی قرار دیا
اور مل انچارجز شیڈول کے مطابق آٹا سپلائی کو یقینی بنائے اور گودام انچارجز وقت پر فلور ملز کو گندم ایشو کرے تاکہ بجلی کی وجہ سی کسی بھی ایریئے سے شکایت نہ آئیں اور آٹا کوالٹی وزن کی جس مل کی شکایت آئیں گی
مل انچارج کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی
اور تمام فلور ملز مالکان کو بتایا کہ ملز کے اندر Moiesture meter کو لازمی قرار دیا ہے اور تمام سٹاف کو یکم مارچ سے پہلے پہلے تک تمام ڈیلرز سے Consumer data collect دفتر میں جمع کروانے کا کہا اگر کوئی ڈیلر ڈیٹا دینے سے انکار کرے تو اس کا ڈیلر شپ ختم کرنے کے احکامات جاری کیا اور ضلع گلگت میں موجود فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے چیک پوسٹ پر سٹاف ڈیوٹی پر لازمی ہوگا
اگر کسی چیک پوسٹ سے آٹا سمگلنگ ہونے کی اطلاع آئی تو متعلقہ چیک پوسٹ انچارچ کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا ۔