کراچی میں ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری ادارے 4 اپریل کو بند رہیں گے۔
پاکستان موبائل منی اکاؤنٹس میں صنفی فرق کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست، رپورٹ جاری
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 4 اپریل کو ہونے والا روایتی جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے مطابق برسی کے موقع پر صوبے بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں قرآن خوانی کے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔