وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے کویتی سفیر ناصر عبدالرحمٰن جاسم المطیری نے ملاقات کی، جس کے دوران کویت نے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی مکمل فراہمی کی یقین دہانی کرا دی۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود کویت کی مسلسل حمایت قابلِ تحسین ہے۔
صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس ، صوبوں کی مخالفت پر ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ
ناصر عبدالرحمٰن جاسم المطیری نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار پر وہ تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور کویت پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے اس سہولت کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ پچاس برس سے کویت سے ڈیزل سمیت مختلف پیٹرولیم مصنوعات درآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف تنازعات کے پرامن حل کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔