سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے متعلق ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں پر مولانا فضل الرحمٰن کا ردعمل
مولانا فضل الرحمٰن نے پرنس محمد بن سلمان کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلمات امت مسلمہ کی توہین کے مترادف ہیں۔
پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدر آبادکنگز مین کو 40 رنز سے شکست دے دی
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے، اور امریکا کا ایسے فاتر العقل شخص کو صدر مسلط کرنا ایک سوالیہ نشان ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اسلامی بلاک کو امریکا و اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مقابلے میں ایک آواز بننا ہوگی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے میامی میں منعقدہ سعودی انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد کے حوالے سے سخت اور نازیبا انداز میں گفتگو کی تھی۔ ٹرمپ نے کہا کہ محمد بن سلمان کو ابتدا میں اندازہ نہیں تھا کہ انہیں تعریف کرنی پڑے گی اور وہ انہیں سابق امریکی صدور کی طرح کمزور قیادت سمجھتے تھے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اب سعودی ولی عہد کو ان کے ساتھ احترام سے بات کرنا پڑے گی اور انہیں ایسا کرنا ہی ہوگا۔ ان کے اس بیان کو سفارتی آداب کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔