Gas Leakage Web ad 1

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ چین کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ چین کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

0

ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے باعث اپنا ابتدائی دورہ مؤخر کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے مزید 2 افراد جاں بحق

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ 14 اور 15 مئی کو بیجنگ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دورے کے بعد وہ چینی صدر کو واشنگٹن کے سرکاری دورے کی دعوت دیں گے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق دونوں ممالک کے نمائندے اس اہم ملاقات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کو ایک اہم اور یادگار موقع قرار دیتے ہوئے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب چین کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فی الحال ان کے پاس مزید تفصیلات موجود نہیں ہیں، کیونکہ بیجنگ عام طور پر صدر شی جن پنگ کے دوروں کا شیڈول پیشگی زیادہ عرصے کے لیے ظاہر نہیں کرتا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.