پاکستان کا عید کے موقع پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق عید الفطر کے موقع پر عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان نے آپریشن غضب للحق سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کی درخواست پر عارضی طور پر روک دیا ہے۔
عطا اللہ تارڑ کے مطابق آپریشن غضب للحق افغانستان میں دہشتگردوں اور ان کے معاون انفراسٹرکچر کے خلاف ہے، اس میں وقفہ آج رات 12 بجے سے 24 مارچ رات 12 بجے تک ہوگا، سرحدپار سے کسی بھی حملے کی صورت میں آپریشن فوری دوبارہ شدت کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔