Gas Leakage Web ad 1

افغان ہسپتال پر حملے کا پراپیگنڈا جھوٹ، کئی کلومیٹر دور دہشتگرد نشانہ بنائے: پاکستان

افغان ہسپتال پر حملے کا پراپیگنڈا جھوٹ، کئی کلومیٹر دور دہشتگرد نشانہ بنائے: پاکستان

0

وزارت اطلاعات و نشریات نے ایکس پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں امید ہسپتال کو نشانہ بنایا۔ وزارت کے مطابق درحقیقت حملہ کیمپ فینکس پر کیا گیا جو ہسپتال سے کئی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بالی وڈ اداکار سنجے دت اور نورا فتیحی کا گانا تنازع کا شکار، پابندی لگانے کا مطالبہ

وزارت اطلاعات و نشریات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمپ فینکس فوجی اور دہشت گرد سامان کے ذخیرے کے طور پر استعمال ہو رہا تھا، جبکہ اصل ہسپتال ایک کثیر المنزلہ عمارت ہے۔ نشانہ بننے والی فوجی تنصیبات کا ڈھانچہ اس سے بالکل مختلف تھا۔

وزارت نے مزید وضاحت کی کہ ہسپتال اور فینکس کیمپ کے درمیان فرق تصاویر کے ذریعے بھی واضح کیا جا سکتا ہے، جس سے حقیقت اور غلط معلومات میں فرق سامنے آتا ہے۔ بیان میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ منشیات سے نجات کے کسی مرکز کو مہلک گولہ بارود کے ذخیرے کے ساتھ کیوں قائم کیا جائے گا، اور اس حوالے سے ابھی تک حقیقت سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی کہا گیا کہ امید ہسپتال ایک کثیر المنزلہ عمارت ہے، جبکہ جس مقام کو نشانہ بنایا گیا وہ فوجی نوعیت کا ڈھانچہ تھا، اس لیے سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا دعویٰ بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیک کے مطابق افغان سرکاری ہینڈل نے اپنی وہ پوسٹ یا ویڈیو حذف کر دی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ منشیات سے بحالی کے مرکز کو نقصان پہنچا۔

بیان میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ آیا یہ کوئی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کلپ تھا جو حقائق کی جانچ پر پورا نہیں اتر سکا، اور یہ بھی کہا گیا کہ افغان طالبان اپنی بیان کردہ معلومات سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.