Gas Leakage Web ad 1

پختونخوا: سرکاری محکموں کی میٹنگز 100 فیصد ورچوئل ہونگی، 50 فیصد ورک فرام ہوم نافذ کرنے کا فیصلہ

پختونخوا: سرکاری محکموں کی میٹنگز 100 فیصد ورچوئل ہونگی، 50 فیصد ورک فرام ہوم نافذ کرنے کا فیصلہ

0

پشاور: خیبرپختونخوا میں سرکاری محکموں کی میٹنگز کو 100 فیصد ورچوئل کرنے اور سرکاری اداروں میں 50 فیصد ورک فرام ہوم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران کا موجودہ مذہبی نظام خطے اور دنیا کیلئے بڑا خطرہ ہے: مارکو روبیو

وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی اطلاعات شفیق جان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ نے فیول کنزرویشن اور ریسپانسبل گورننس انیشی ایٹو کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر دو ماہ کے لیے فیول بچت کے اقدامات نافذ ہوں گے، اور صورتحال کے تجزیے کے بعد ان میں توسیع کی جا سکے گی۔

شفیق جان کے مطابق سرکاری محکموں میں میٹنگز کو 100 فیصد ورچوئل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری گاڑیوں کے فیول الاؤنس میں 25 فیصد مزید کمی کی منظوری دی گئی ہے، جس سے مجموعی کٹوتی 50 فیصد ہو گئی ہے (25 فیصد کٹوتی کووڈ کے وقت سے نافذ ہے)۔ تاہم پولیس، ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فیول کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وی آئی پی پروٹوکول گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر کے غیر ضروری استعمال میں بڑی کمی کی جائے گی۔ سرکاری اخراجات میں کفایت شعاری، غیر ضروری تقریبات اور سرکاری ڈنرز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

شفیق جان نے کہا کہ جمعہ کے دن تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز ہے تاکہ فیول کے استعمال میں کمی لائی جا سکے۔ پیٹرول پمپس کی روزانہ مانیٹرنگ کی جائے گی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ کسانوں اور گندم کی کٹائی کے لیے ڈیزل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.