دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔
صاحبزادہ فرحان 7 میچوں میں 383 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے ہیں۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے چار، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے دو دو کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز سے بھی ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔
ایران، غزہ اور افغانستان کی صورتحال پر انتہائی دل گرفتہ ہوں، ملالہ کا اقوام متحدہ میں خطاب
ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی اس ٹیم میں شامل نہیں ہے۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں:
– بھارت کے سنجو سیمسن
– بھارت کے ایشان کشن
– بھارت کے ہاردک پانڈیا
– بھارت کے جسپریت بمراہ
– انگلینڈ کے ول جیکس
– انگلینڈ کے عادل رشید
– جنوبی افریقہ کے لنگی نگیڈی
– جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم
– زمبابوے کے بلیسنگ مزاربانی
– ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر
– پاکستان کے صاحبزادہ فرحان
امریکا کے شاڈلے وان شاک وک کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔