لاہور(نیوزڈیسک)ترجمان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے اپنے سیاسی مفاد کے لئے پاکستان کی عالمی رسوائی کرانے سے بھی باز نہیں آتے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جعلی فارم 45 کے بعد پیش خدمت ہے “یورپی یونین” کی جعلی پریس ریلیز، جعلی پریس ریلیز پر یورپی یونین کو خود تردید کرنا پڑی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یورپی یونین اور دنیا کو پتہ چل گیا ہوگا یہ کتنے بڑے جھوٹے اور جعلساز ہیں، برطانوی ادارے کو بھی پی ٹی آئی کے جھوٹ پرتردیدی بیان جاری کرنا پڑا تھا، جھوٹے الزامات پر چین کو بھی تردید کرنا پڑی تھی، عالمی جعلساز اور جھوٹا پاکستان اور اداروں کے لئے فتنہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی سمیت ہر موقع پر پاکستان اور اداروں پر حملہ کرتے ہیں، ان کی جمہوری اور سیاسی ساکھ کی حالت یہ ہے کہ کوئی جماعت ان سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں۔
جعلی فارم 45 کے بعد پیش خدمت ہے "یورپی یونین” کا جعلی پریس ریلیز،جس پر یورپی یونین کو خود تردید کرنا پڑی۔ یورپی یونین اور دنیا کو پتہ چل گیا ہوگا کہ یہ کتنے بڑے جھوٹے اور جعلساز ہیں۔ برطانوی ادارے DFID کو بھی اتوار والے دِن پی ٹی آئی کے جھوٹ پرتردیدی بیان جاری کرنا پڑا تھا۔ جھوٹے… https://t.co/ukETwM6uak pic.twitter.com/U60zHnrFoZ
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 17, 2024