Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف حکومت کا سخت کارروائی کا فیصلہ

پیٹرولیم ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف حکومت کا سخت کارروائی کا فیصلہ

0

اسلام آباد: خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارت نے چھیڑا تو انجام دیکھ لیا، مودی آج تک منہ چھپاتا پھر رہا ہے، گورنر سندھ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اس حوالے سے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں ضلعی انتظامیہ کو متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرول کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد اور پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی یقینی بنائیں۔

اوگرا کے ترجمان نے عوام کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، لہٰذا شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور غیر ضروری پٹرول خریدنے سے گریز کریں۔

ترجمان کے مطابق اوگرا کی خصوصی ٹیمیں ملک بھر کے آئل ڈپوز اور پمپوں پر ذخائر کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا اور سپلائی چین کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.