گجرات پولیس نے 15 سالہ لڑکے کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، مرکزی ملزم قاری ایوب لڑکے کا استاد تھا جوکہ تاحال مفرور ہے۔

’پولیس نے بتایا کہ 15 سالہ لڑکے کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، استاد قاری ایوب نے جرم چھپانے کے لیے مبینہ طور پر شاگرد کو زہر دے کر قتل کر دیا تھا۔
بچے کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ مقتول بیٹے نے استاد کو دوسرے لڑکے سے غیراخلاقی حرکت کرتے دیکھا تھا، اپنا جرم چھپانے کیلیے استاد نے بیٹے کو قتل کیا۔
تھانہ ککرالی پولیس نے مقتول لڑکے کی والدہ کی مدعیت میں استاد سمیت 3 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
