Gas Leakage Web ad 1

کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش، پولیس چوکی کو آگ لگادی

کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش، پولیس چوکی کو آگ لگادی

0

گزشتہ روز ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی میں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران کشیدگی دیکھنے میں آئی۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس کے مطابق مظاہرین نے امریکی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا، جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل استعمال کیے اور مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان بھی امریکی قونصل خانے پہنچ گئے۔

ایران کا ردعمل ہماری توقع سے کم رہا، حملے کے بعد سفارتکاری زیادہ آسان ہوگئی ہے: ٹرمپ

ریسکیو حکام کے مطابق امریکن قونصل خانے کے قریب پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں چند افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث سلطان آباد سے مائی کولاچی کی جانب جانے والی سڑک بند کر دی گئی ہے جبکہ اطراف میں ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف موڑا جا رہا ہے۔

اسی طرح بوٹ بیسن سے آنے والی گاڑیوں کو مائی کولاچی پھاٹک سے یوٹرن کروایا جا رہا ہے جبکہ پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو پارک کٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

دوسری جانب لاہور پریس کلب کے سامنے بھی مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے باہر توڑ پھوڑ کی، تاہم پولیس نے مظاہرین کو امریکی قونصلیٹ کے قریب جانے سے روک دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.