10 ملکوں کی فضائی حدود مسلسل بند ہونے کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 184 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایران، عراق، اسرائیل، کویت، بحرین، قطر اور شام کی فضائی حدود باقاعدہ طور پر مکمل بند ہیں، جبکہ امارات، لبنان اور اردن کی فضائی حدود بھی گزشتہ روز سے پروازوں کے لیے مسلسل بند ہیں۔
کراچی سے دبئی، شارجہ، دوحہ، نجف، استنبول، ابوظہبی، مسقط، بحرین اور تہران کی 42 پروازیں منسوخ ہیں۔ لاہور سے ابوظہبی، دمام، تہران، دبئی، دوحہ، مسقط، راس الخیمہ، شارجہ اور بحرین کی 40 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جبکہ اسلام آباد سے دبئی، دوحہ، دمام، مسقط، کویت، ابوظہبی، ریاض، بحرین اور شارجہ کی 36 پروازیں منسوخ ہیں۔
برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا
پشاور سے دوحہ، دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور جدہ کی تمام 18 غیر ملکی پروازیں منسوخ ہیں۔ ملتان سے دوحہ، مسقط، ابوظہبی، شارجہ، دبئی اور جدہ کی 22 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جبکہ فیصل آباد سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کی تمام 12 غیر ملکی پروازیں منسوخ ہیں۔
اس کے علاوہ سیالکوٹ سے ابوظہبی، جدہ، دبئی، شارجہ، دمام اور مسقط کی 12 پروازیں منسوخ ہیں، جبکہ کوئٹہ سے دبئی کی آج کی دونوں غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ دبئی اور ابوظہبی سمیت امارات کے تمام ایئرپورٹس آج بھی مسلسل بند ہیں۔
مزید یہ کہ سعودی عرب کی فضائی حدود کھلی ہیں اور ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، جبکہ ترکیہ کا فلائٹ آپریشن بھی بحال ہے اور ترکش ایئر کی پروازیں متبادل طویل روٹس اختیار کر رہی ہیں۔