190 ملین پاؤنڈ کیس: عدالت کا عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں 11 مارچ کو مقرر کرنے کا حکم

190 ملین پاؤنڈ کیس: عدالت کا عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں 11 مارچ کو مقرر کرنے کا حکم

0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر 11 مارچ کو سماعت کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی ۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سزا معطلی کی درخواستوں کی جلد سماعت سے متعلق متفرق درخواستوں پر سماعت کی ۔
امن کو کمزوری سمجھنے والے مضبوط جواب کیلئے تیار رہیں،کوئی بھی دشمن ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہوگا: صدر مملکت
دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ ہے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپیل پر فوری سماعت نہیں مانگ رہے بلکہ سزا معطلی کی درخواستیں ایک سال سے زیر التوا ہیں ۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ رجسٹرار آفس جلد سماعت کی درخواستیں مقرر نہیں کر رہا، پانچ بار متفرق درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کی درخواست بھی ایک سال سے زیر التوا ہے ۔

سماعت کے دوران جب پی ٹی آئی سے وابستہ وکلاء کی بڑی تعداد روسٹرم پر آئی تو چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

عدالت نے سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں 11 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علمیہ خان کا کہنا ہے کہ سماعت میں اتنا طویل وقفہ پریشان کن ہے ۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو الاقادر ٹرسٹ کیس میں جنوری 2025 میں سزا سنائی گئی تھی ۔ اس کیس میں الزام ہے کہ برطانیہ کی قومی کرائم ایجنسی کی طرف سے واپس کیے گئے 190 ملین پاؤنڈ کو انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں نامناسب طریقے سے استعمال کیا ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.