افغانستان سے ہونیوالے دہشتگرد حملوں کیخلاف حق دفاع میں ضروری اقدامات جاری رکھیں گے: پاکستان

افغانستان سے ہونیوالے دہشتگرد حملوں کیخلاف حق دفاع میں ضروری اقدامات جاری رکھیں گے: پاکستان

0

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سے ہونے والے دہشت گرد حملوں کے خلاف حق دفاع میں ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغانستان کی طرف سے دھمکی آمیز بیانات مایوس کن ہیں۔ باجوڑ اور بنوں میں حملوں کے بعد ہماری کارروائیاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مرکوز تھیں۔ کابل پر طالبان حکومت کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا، افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں۔

گوجرخان میں خاتون کے قتل کا معمہ حل، ٹک ٹاک پر دوستی کرنے والے نوجوان نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گلہ دبا کر قتل کیا

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں کی تعداد کو ماضی یا 5 ماہ پہلے کے اعداد و شمار سے جوڑ کر نہیں دیکھا جا سکتا۔ پاکستان کو درپیش دہشت گردی کے خطرے سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، صورتحال پر گہری نظر ہے، سکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے چوکس اور متحرک ہیں، ملکی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں موجود ہر پاکستانی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔ افغانستان میں پاکستانی سفارت کاروں اور شہریوں کی حفاظت اور سلامتی ترجیح ہے، اس معاملے پر افغان حکام کے ساتھ رابطہ و تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ توقع ہے افغانستان میں ہمارے سفارتی عملے کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اسلام آباد اور دیگر شہروں میں افغان سفارت کاروں کی سلامتی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، پاکستان اسلام آباد اور دیگر شہروں میں افغان سفارت کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، اسی سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ افغان حکام سے بھی چاہتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کی 19ویں برسی ہے، اس حملے میں 70 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ حملے میں ملوث سوامی آسیم آنند نے عوامی سطح پر اپنے جرم کا اعتراف کیا، بھارتی کرنل پروہت نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث چاروں مجرمان آزاد پھر رہے ہیں، بھارت سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لا سکا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، بلوچستان میں دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کا بیان پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ او آئی سی کا ہنگامی وزارتی اجلاس 26 فروری سے جدہ میں ہو رہا ہے، اجلاس میں اسرائیلی قابض حکام کے غیر قانونی فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار مقبوضہ مغربی کنارے کو ریاستی اراضی میں بدلنے کے اسرائیلی اقدامات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، اسحاق ڈار او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.