لاہور میں بسنت کے دوران مجموعی طور پر17 اموات ہوئیں،رپورٹ عدالت میں پیش

لاہور میں بسنت کے دوران مجموعی طور پر17 اموات ہوئیں،رپورٹ عدالت میں پیش

0

لاہور میں بسنت کے دوران مجموعی طور پر 17 اموات ہوئیں جن کی تفصیل محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی ہے۔ یہ رپورٹ بسنت سے ہونے والی اموات اور دیگر معلومات سے متعلق دائر متفرق درخواست کی سماعت کے دوران پیش کی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: شاداب خان کے سسر ثقلین مشتاق ناقص بولنگ پر ان کا دفاع کرنے لگے

محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ کے مطابق **لاہور** میں بسنت کے دوران 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تین افراد کرنٹ لگنے سے، دو افراد درخت سے گرنے سے جبکہ 12 افراد چھتوں سے گر کر جاں بحق ہوئے۔

سماعت کے دوران **لاہور ہائیکورٹ** نے بسنت کے موقع پر ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.