وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ دوحہ کے دوران شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور پاک قطر برادرانہ روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور اقتصادی شراکت داری کو اعلیٰ اسٹریٹجک سطح تک لے جانے پر بھی اتفاق ہوا۔
بتایا گیا کہ محسن نقوی گارنٹی دے رہے ہیں عمران خان کو الشفاء منتقل کریں گے: علیمہ خان
ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عاصم منیر بھی موجود تھے۔ فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔
اعلامیے کے مطابق قطر کے امیر نے وزیراعظم کی پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی ہے اور ان کا دورہ رواں سال متوقع ہے۔