اٹلی کا پاکستانی اسکلڈ لیبر کیلئے ساڑھے 10ہزار ویزوں کا اعلان

اٹلی کا پاکستانی اسکلڈ لیبر کیلئے ساڑھے 10ہزار ویزوں کا اعلان

0

روم میں اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی نے کہا ہے کہ لیگل مائیگریشن کے لیے پاکستانی اسکلڈ لیبر کو ساڑھے 10 ہزار ویزے فراہم کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روم میں اپنے اطالوی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں داخلی سکیورٹی تعلقات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

علامہ راجا ناصر عباس کی عمران خان کی صحت کے جائزے کیلئے وفد تشکیل دینے کی تجویز

اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ لیگل مائیگریشن کے فروغ کے لیے پاکستانی ہنر مند افراد کو 10 ہزار 500 ویزے دیے جائیں گے جبکہ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے کچھ عرصہ قبل ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کی بات کی تھی۔

دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کی ملاقات میں انسداد منشیات، انسانی اسمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے اقدامات کو سراہا گیا۔

محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ائیرپورٹس اور سمندری سرحدوں پر کڑی نگرانی سے غیر قانونی امیگریشن میں کمی آئی ہے۔

اطالوی وزیر داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف پاکستان کی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ اور منشیات کے خلاف پاکستان کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگل مائیگریشن کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اٹلی پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.