امریکی صدر ضرورت پڑنے پر ایران کیخلاف طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں: وائٹ ہاؤس

امریکی صدر ضرورت پڑنے پر ایران کیخلاف طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں: وائٹ ہاؤس

0

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے معاملے پر پہلی ترجیح ہمیشہ سفارتکاری رہی ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر وہ طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ہی ایران کے معاملے میں حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

پاکستان کا سفارتکاری سے روس یوکرین جنگ کا پُر امن حل نکالنے پر زور

ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو آج کانگریس کی اہم قیادت کو ایران سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک باخبر ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مارکو روبیو قانون سازوں کو ایران کے حوالے سے تازہ پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 فروری کو ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 15 دن کی مہلت دی تھی۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ بھی کانگریس سے خطاب کے دوران ایران کے جوہری پروگرام اور ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق اپنے مؤقف کا اظہار کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.