پاکستان اور بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں، ٹرمپ اسٹیٹ آف یونین خطاب میں بھی پاک بھارت جنگ کا ذکر نہ بھولے

پاکستان اور بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں، ٹرمپ اسٹیٹ آف یونین خطاب میں بھی پاک بھارت جنگ کا ذکر نہ بھولے

0

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا۔

اپنے دوسرے دورِ صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں امریکی صدر نے امیگریشن، امریکی معیشت اور ڈرگ کارٹیلز سے متعلق گفتگو کی اور دنیا میں جاری کئی جنگیں رکوانے کا کریڈٹ بھی لیا۔

میکسیکن فورسز بدنام زمانہ اسمگلر ایل مینچو تک اسکی محبوبہ کے ذریعے پہنچیں، آپریشن کی تفصیلات جاری

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے آٹھ جنگیں ختم کیں، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ رکوائی، اسرائیل اور ایران کے علاوہ کانگو اور روانڈا کی جنگ بھی رکوائی، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی رکوانے کا دعویٰ کیا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جوہری جنگ چھڑ سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیرف کی مدد سے کئی جنگیں ختم کیں اور ٹیرف کے باوجود تمام ممالک امریکا سے ڈیلز برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے ان کے بارے میں کہا کہ انہوں نے 35 ملین لوگوں کی جان بچائی اور اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو لاکھوں لوگ ہلاک ہو سکتے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں غزہ کی جنگ رکوانے کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ سے ہر زندہ یرغمالی کو واپس لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام 28 یرغمالیوں کی لاشیں بھی برآمد کرائی گئیں اور حماس اور اسرائیل نے مل کر لاشیں نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرنے کی کوشش بھی جاری ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے کہا کہ ایران کے میزائل یورپی ملکوں اور خطے میں امریکی اڈوں کے لیے خطرہ ہیں اور ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے بعد ایران کو خبردار کیا تھا کہ دوبارہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے، اور امریکا یہ سننا چاہتا ہے کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا امن بزور طاقت پر یقین رکھتا ہے اور ترجیح یہ ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل ہو، اس حوالے سے ڈیل کی کوشش کی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.