میکسیکو میں سکیورٹی فورسز نے منشیات مافیا کے بدنام اسمگلر نیمیسو اوسیگیرا سروانتس المعروف ایل مینچو کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں۔ حکام کے مطابق جمعہ کے روز کارروائی کے دوران فورسز نے اس کی محبوبہ کا پیچھا کیا جو انہیں ریاست جالیسکو کے جنگلاتی علاقے تک لے گیا، جہاں گینگ کے متعدد کارندے مارے گئے۔
عمران خان کے دوسرے چیک اپ سے متعلق بھی ہمیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، بیرسٹر گوہر
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ منشیات فروش گروہوں کے خلاف ایسی کارروائیاں امریکی دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں منشیات اور جرائم پیشہ گروپس کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے پر میکسیکو کو سخت نتائج کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔