عمران خان رہائی فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی جس میں تمام ونگز شامل ہونگے: وزیراعلیٰ کے پی

عمران خان رہائی فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی جس میں تمام ونگز شامل ہونگے: وزیراعلیٰ کے پی

0

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے قائم کی جانے والی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی جس میں تمام ونگز شامل ہوں گے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کے دعوے ٹھیک نہیں: سوئی سدرن

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جا رہا ہے اور جب عمران خان کی کال آئے تو تمام نوجوان تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان رہائی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی۔ ان کے مطابق مختلف نوعیت کی فورسز ہوتی ہیں جیسے ریلیف فورس، ٹائیگر فورس اور ٹاسک فورس، اور یہ فورس تحریک انصاف کے تمام ونگز بشمول وکلا اور انصاف یوتھ پر مشتمل ہوگی۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں میں سے کوئی بھی ان کا محسن نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمران خان سے متعلق پمز اسپتال اسلام آباد کی رپورٹس کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.