جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون

جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ کسی قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق کیا جائے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گزشتہ روز طے شدہ شیڈول اور ان کی رضامندی سے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں چار ماہر ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

وزیر قانون کے مطابق عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے رات کے وقت کا انتخاب سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے اور ٹریفک کے کم دباؤ کے وقت انہیں اسپتال لایا جاتا ہے۔

راولپنڈی: عمران خان کی بہن نورین نیازی زیر تعمیر سیوریج لائن میں گر کر زخمی

انہوں نے بتایا کہ الشفا آئی اسپتال سے ڈاکٹر ندیم اور پمز سے پروفیسر عارف نے عمران خان کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوسری ڈوز بھی دی گئی ہے، جبکہ جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی خواہش کے مطابق ہونا چاہیے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان کا معائنہ پروفیسر آف جنرل ہیلتھ نے بھی کیا اور کوئی تشویشناک بات سامنے نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بیان پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مشورے سے دے رہے ہیں اور حکومت ان کی صحت کے لیے دعا گو ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بدقسمتی سے سزایافتہ ہیں اور انہیں رہا کرنے کا اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے۔ یہ ممکن نہیں کہ وہ سابق وزیراعظم ہونے کی بنیاد پر دیگر مقدمات پر سبقت حاصل کریں اور ان کا کیس پہلے سنا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.