بانی پی ٹی آئی کا دوسرا طبی پروسیجرمکمل، اگلا انجیکشن 24 مارچ کو لگایا جائے گا، طارق فضل چوہدری

بانی پی ٹی آئی کا دوسرا طبی پروسیجرمکمل، اگلا انجیکشن 24 مارچ کو لگایا جائے گا، طارق فضل چوہدری

0

طارق فضل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے قانونی اور انسانی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے علاج کی تمام سہولیات فراہم کی ہیں اور اگلا انجیکشن 24 مارچ کو لگایا جائے گا۔

شیخ رشید کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد، نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر کے حوالے سے وضاحت ضروری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے قانونی اور انسانی اصولوں کے مطابق عمران خان کو سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کیا۔

طارق فضل چوہدری کے مطابق ڈاکٹروں کی ہدایات کے تحت پہلے پروسیجر کے بعد بینائی میں بہتری آئی، جس کے بعد ماہر معالجین نے دوسرے پروسیجر کی سفارش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ طبی عمل کامیابی سے مکمل ہوا اور میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس کے بعد عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کو اگلا انجیکشن 24 مارچ کو لگایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر قیدی کو قانون کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس معاملے میں بھی تمام انتظامات شفاف اور ضابطے کے مطابق کیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.