اقوام متحدہ کی جعلی پناہ گزینی درخواست پر کمبوڈیا جانے والے دو مسافر جناح ایئرپورٹ پر آف لوڈ

اقوام متحدہ کی جعلی پناہ گزینی درخواست پر کمبوڈیا جانے والے دو مسافر جناح ایئرپورٹ پر آف لوڈ

0

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی پاکستان امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ اور ویزا کے ساتھ کمبوڈیا جانے والے دو مسافروں کو مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کر دیا۔

شیخ رشید کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد، نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل

ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر سنل گل کے موبائل فون کی جانچ کے دوران متعدد دستاویزات برآمد ہوئیں جن میں اقوام متحدہ کے نام پناہ گزینی کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔ برآمد ہونے والی دستاویزات میں کاپاکس وکٹر آئی ایم سیموئل کے نام سے متعلق کاغذات بھی موجود تھے جن کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ بیرون ملک پناہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران سنل گل نے موقف اختیار کیا کہ وکٹر سیموئل پناہ گزینی کے معاملات میں اس کی مدد کر رہا تھا جبکہ وکٹر سیموئل نے دستاویزات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ میں پناہ کی درخواست کے لیے استعمال کی گئی تھیں۔

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی پاکستان نے کہا ہے کہ واقعے سے مشکوک غلط بیانی اور غیر قانونی ہجرت کی ممکنہ معاونت کا انکشاف ہوا ہے۔ دونوں مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں تفتیش جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.