سپریم کورٹ: نجی فریقین کے تنازع پر خیبر پختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج

سپریم کورٹ: نجی فریقین کے تنازع پر خیبر پختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج

0

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی فریقین کے درمیان جائیداد کے تنازع سے متعلق کیس میں خیبر پختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہیں۔

سینٹرل ایشیا کا متبادل روٹ بنالیا، آلو کی برآمد کیلئے ازبکستان سے معاہدہ کیا: وفاقی وزیر کی بریفنگ

فیصلہ لکھنے والی جسٹس مسرت ہلالی نے تحریری رائے میں کہا ہے کہ جب نجی فریقین خود خاموش ہیں تو حکومت اور محتسب کس بنیاد پر اپیل میں آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محتسب ایک جج کی حیثیت رکھتا ہے اور فریق نہیں بن سکتا، اس لیے وہ اعلیٰ عدالتوں میں اپنے فیصلوں کی وکالت نہیں کر سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا محتسب ایک نیم عدالتی ادارہ ہے اور اسے فیصلے سے متاثر ہونے والا فریق تصور نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کی بنیادی ذمہ داری غیر جانبدار رہنا ہے۔ عدالت کے مطابق صوبائی حکومت اس جائیداد کی وارث نہیں تھی اور نہ ہی فیصلے سے اسے کوئی ذاتی نقصان پہنچا تھا۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ حکومت اور محتسب کو اپیل دائر کرنے کا قانونی حق حاصل نہیں تھا، تاہم اگر جائیداد کے اصل دعویدار اپیل کرنا چاہیں تو ان کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ شبیر خان اور دیگر نجی فریقین کے درمیان جائیداد کی ملکیت اور تقسیم کا تنازع تھا جس پر خیبر پختونخوا خاتون محتسب نے ویمن پراپرٹی ایکٹ 2019 کے تحت فیصلہ دیا تھا جبکہ پشاور ہائی کورٹ نے محتسب کے فیصلے کو دائرہ اختیار سے تجاوز قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.